ڈی آئی خان؛ دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

ڈی آئی خان؛ دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے وانڈہ بڈھ پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ پنیالہ فہیم ممتاز شہید اور دیگر اہلکار شہید ہوگئے جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حملے میں ڈی ایس پی پہاڑپور حافظ محمد عدنان بھی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔