ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں مبینہ خاتون حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹمبلر رج کے ایک ہائی اسکول میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ حملہ آور سمیت دس افراد جان سے گئے۔
پولیس کے مطابق اسکول سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ ایک زخمی شخص اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید دو افراد ایک گھر سے مردہ حالت میں ملے ہیں، جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق بھی فائرنگ کے واقعے سے ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں شدید زخمی دو افراد کو ایئر لفٹ کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 27 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ حملے میں ممکنہ طور پر ایک خاتون ملوث تھی، جس نے فائرنگ کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
0 تبصرے