پاکستانی خواتین ہماری ثقافت کی اصل محافظ ہیں۔ فرح ناز اکبر
اسلام آباد (پریس ریلیز) اپنی ثقافت اور ورثے کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان صرف ایک جغرافیائی خطے کا نام نہیں بلکہ یہ صدیوں پرانی تہذیبوں کا امین ہے۔ ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت اور صدر وہمن ونگ مسلم لی(ن) اسلام آباد فرح ناز اکبر نے بسنت کی پوری دنیا میں پزیرائی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین ہماری ثقافت کی اصل محافظ ہیں ۔ کلچر اور خواتین کی ترقی دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ حکومت نہ صرف موسیقی، لباس، رقص ،کھانوں اور لوک ورثہ پر مبنی تقریبات کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے بلکہ وہ اسے پاکستان کا مثبت تاثر دنیا تک پہچانے کا لازمی ذریعہ سمجھتی ہے۔ ہماری ثقافت کی رنگینی ، خواتین کا کردار ، زبانیں ، مذاہب کی روایات کا احترام پاکستان کی سافٹ پاورز ہیں ۔ ان کی حفاظت اور قدردانی حکومت کی ذمہ داری ہے لہزا ہم دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اپنے ورثے اور ثقافت کو فخر سے پیش کریں گے ۔
0 تبصرے