’نداکا ورلڈکپ والا کلپ وائرل نہیں ہونا چاہیے تھا‘، یاسر نواز کا شعیب اختر

کرکٹ حلقوں میں شعیب آج بھی بڑا نام ہیں ، شعیب اختر کے شو کا کانٹینٹ بنا کر اسے اس طرح وائرل کیا گیا

’نداکا ورلڈکپ والا کلپ وائرل نہیں ہونا چاہیے تھا‘، یاسر نواز کا شعیب اختر

ندا یاسر کے شوہر اور ہدایتکار یاسر نواز نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے دوران شو 1992 ورلڈکپ سے متعلق اہلیہ کے غلط جواب کو وائرل کرنے پر شکوہ کردیا۔ حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران یاسر نواز نے ندا یاسر کی وائرل ویڈیوز سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔ یاسر نواز کا کہنا تھا کہ میں تنقید کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتا لیکن ندا لیتی ہیں، میں انہیں بھی سمجھاتا ہوں کہ یہ 2 سے 4 دن کا معاملہ ہے پھر ختم ہوجائے گا۔ دوران شو یاسر نواز نے شعیب اختر کی تعریف کرتے ہوئے ان سے شکوہ بھی کردیا اور کہا کہ بس مجھے اتنا شکوہ ہے کہ شعیب اختر کرکٹ کا بہت بڑا نام ہیں، کرکٹ حلقوں میں شعیب آج بھی بڑا نام ہیں ، شعیب اختر کے شو کا کانٹینٹ بنا کر اسے اس طرح وائرل کیا گیا جس کی ضرورت نہیں تھی ،اس شو کا فوکس شعیب اختر ہونا چاہیے تھے انہیں چاہیے تھا کہ وہ ان لائنز کو وائرل نہیں ہونے دیتے اور کہتے کہ جب میں آگیا ہوں تو کیا ضرورت ہے کہ ان چھوٹی چیزوں کو وائرل کرنے کی؟ میرے نزدیک یہ سب کی غلطی تھی، بس شکوہ ہے کہ شعیب اختر کے شو میں سب چیزیں سوٹ نہیں کرتیں۔