کے ٹی ڈی ایم سی میں جدید فائبر لیزر کٹنگ ٹیکنالوجی نصب ،ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کی جانب اہم قدم

کے ٹی ڈی ایم سی میں جدید فائبر لیزر کٹنگ ٹیکنالوجی نصب ،ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کی جانب اہم قدم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹول، ڈائیز اینڈ مولڈز سینٹر (KTDMC) نے جدید صنعتی ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کی ترقی کے میدان میں ایک اور نمایاں سنگِ میل عبور کر لیا ہے میٹل کٹنگ و لیزر ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی سینفینگ (Senfeng) پاکستان کے باہمی اشتراک سے جدید ترین فائبر لیزر کٹنگ مشین3015NSF-3000Wکامیابی کے ساتھ کے ٹی ڈی ایم سی میں نصب کر دی گئی ہے جس سے فائبر لیزر کٹنگ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ماہر آپریٹرز اور پروگرامرز تیار کیے جائیں گے، جو قومی اور بین الاقوامی صنعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے اس موقع پر کے ٹی ڈی ایم سی کے سی ای او منصور احمد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ“فائبر لیزر کٹنگ جیسی جدید ٹیکنالوجی کی تنصیب ہمارے ادارے کے ویژن کی عکاس ہے ہمارا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کے جدید صنعتی ہنر فراہم کرنا ہے تاکہ وہ نہ صرف ملکی صنعت کی ضروریات پوری کر سکیں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی پاکستان کا نام روشن کریں انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی کے ٹی ڈی ایم سی میں فائبر لیزر کٹنگ کا باقاعدہ تربیتی کورس شروع کیا جائے گا جس سے نوجوانوں کو جدید ہنر سیکھنے اور بہتر روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے فائبر لیزر کٹنگ جیسی جدید اور ہائی ٹیک مشینری کی تنصیب کے ٹی ڈی ایم سی کو جدید صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ مسلسل اس کوشش میں مصروف ہے کہ نوجوانوں کو عملی، معیاری اور مارکیٹ پر مبنی تکنیکی تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ نہ صرف خود روزگار حاصل کر سکیں بلکہ ملکی صنعت کی ترقی میں بھی مو¿ثر کردار ادا کریںمنصور احمد کا کہنا تھا کہ سینفینگ پاکستان کے ساتھ یہ اشتراک تکنیکی تعلیم اور صنعت کے درمیان خلا کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور مستقبل میں ایسے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے جن سے پاکستان میں جدید مینوفیکچرنگ، برآمدات کے فروغ اور صنعتی خود کفالت کو تقویت ملے گی اس جدید مشین کی تنصیب سے کے ٹی ڈی ایم سی کی تکنیکی اور صنعتی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا. کے ٹی ڈی ایم سی کی انتظامیہ نے اس موقع پر سینفینگ پاکستان کے چیئرمین وحید احمد باجوہ اور ان کی پوری ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے جدید فائبر لیزر کٹنگ مشین کا فراخدلانہ عطیہ دے کر تکنیکی تربیت اور صنعتی ترقی کے فروغ میں قابلِ قدر کردار ادا کیااس کے علاوہ ضیاءمصطفی اور حسن جمال کی غیر معمولی معاونت اور تعاون کو بھی سراہا گیا، جن کی کاوشوں سے ادارے کی طویل المدتی حکمتِ عملی اور تکنیکی استعداد کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملی یہ اقدام پاکستان میں جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کے فروغ، ہنرمند افرادی قوت کی تیاری اور صنعتی ترقی کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔