نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر ’نظام عدل اور ججز‘ پر کڑی تنقید

ہمارے چند معزز، عزت مآب جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے‘۔

نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر ’نظام عدل اور ججز‘ پر کڑی تنقید

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ’عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا، آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا‘۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ ’جبکہ منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی، جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا اور اب بینچ فکسنگ کر کے آئین کو Re-write کیا‘۔ قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ’یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف دنیا میں 140 میں سے 129 نمبر پر ہے مگر ہمارے چند معزز، عزت مآب جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے‘۔