کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں پولیس نے متاثرہ خاندان کے شدید مالی دباؤ میں ہونے کی تصدیق کر دی۔
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، جبکہ پولیس تحقیقات میں متاثرہ خاندان کے بھاری مالی مسائل سامنے آئے ہیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا مقروض تھا اور 75 لاکھ روپے کے قرض سے متعلق باقاعدہ شکایت بھی درج کرائی جا چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاندان جس گھر میں رہائش پذیر تھا اور ایک گاڑی کرائے پر لی گئی تھی، جبکہ گھر میں موجود ایک اور گاڑی بینک لیز پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق خاندان کا بیٹا پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے نے جوس میں نیند کی گولیاں پی تھیں، جس کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی۔ واقعے کے بعد والد کے پاس سے ایک تحریری خط بھی ملا ہے، جس کا مواد تاحال تفتیش کے دائرے میں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ والد اور بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تینوں خواتین کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں، تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
0 تبصرے