انقرہ (ویب ڈیسک): اگر آپ شادی شدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر دوسری خواتین کی تصاویر کو لائیک کرتے ہیں تو یہ طلاق کا سبب بن سکتا ہے، کم از کم ترکی میں ایسا ممکن ہے۔
ترکی کی ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ دوسری خواتین کی سوشل میڈیا پوسٹس کو لائیک کرنا طلاق کی کارروائی میں ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ترکی کی Court of Cassation نے دریافت کیا کہ قیصری شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آن لائن مسلسل دوسری خواتین کی تصاویر کو لائیک کر کے ازدواجی اعتماد کو نقصان پہنچایا۔
اس کیس میں بیوی اور شوہر دونوں نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ بیوی نے الزام لگایا کہ شوہر اس کی قدر نہیں کرتا، مالی مدد فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے اور دوسری خواتین کی پوسٹس پر ردعمل دے کر اپنی وفاداری کو مشکوک بنا رہا ہے۔
دوسری جانب شوہر نے دعویٰ کیا کہ بیوی نے اس کے والد کی توہین کی، حد سے زیادہ غصہ ظاہر کیا اور آن لائن توہین آمیز جملے استعمال کیے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں شوہر کو زیادہ ذمہ دار قرار دیا اور اسے بیوی کو ازالہ دینے کا حکم دیا۔ فیصلے میں شوہر کی سوشل میڈیا لائیکس کو ثبوت کے طور پر استعمال کیا گیا۔
شوہر نے اس فیصلے کو چیلنج کیا لیکن اپیلٹ سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے کہا کہ شوہر کی جانب سے دوسری خواتین کی تصاویر کو لائیک کرنے سے ازدواجی اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔
0 تبصرے