ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کامران عادل کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا
لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ تاحال لاپتہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے جناح ہاؤس حملے میں مطلوب خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے گلبرگ کے 2 اور بحریہ ٹاؤن کے ایک گھر میں چھاپہ مارا تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ ٹیم کے پہنچنے سے ایک گھنٹہ قبل برقع پہن کر نکلیں اور وہ رابطے کے لیے کسی دوست کی موبائل سم استعمال کررہی ہیں۔
خدیجہ شاہ سے متعلق مہر ترین کا کہنا ہے کہ ان کے فلیٹ سے جانے کے بعد خدیجہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کامران عادل کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو پیش آنے والے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات کے دوران لاہور کور کمانڈر ہاؤس جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے پر حملے کی قیادت کرنے کا الزام ہے۔
0 تبصرے