اسلام آباد: اسلام آباد کی شدید سردی میں مستحق اور پسماندہ حال خاندانوں اور افراد کو تنہا نہ چھوڑنے کے عزم کے ساتھ "سوشل کوآپریشن انیشیٹو" نے "زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ" کے تعاون سے غریب خاندانوں اور نادار افراد میں "ونٹر ریلیف پیکجز" تقسیم کیے ۔ اس مہم کا مقصد غریب خاندانوں اور نادار افراد کو موسم کی سختیوں سے بچانا اور انہیں تحفظ کا احساس فراہم کرنا ہے۔
اس مہم کے تحت درج ذیل سر گرمیاں منعقد کی گئیں۔
1- جناح گارڈن میں مقیم 50 بیوہ خواتین کو سردی سے بچا ؤ کا سامان فراہم کیا گیا تاکہ وہ موسم کی سختیوں کا مقابلہ کر سکیں۔
2- معاشرے کے نظر انداز طبقے خواجہ سرا برادری کے 20 ارکان کو بھی امدادی پیکجز فراہم کیے گئے۔
3- پلوں کے نیچے تکلیف دہ زندگی بسر کرنے والے 20 بے گھر افراد تک براہِ راست پہنچ کر انہیں ضروری امدادی سامان پہنچایا گیا۔
4- اعلاوہ ازیں، سوشل پروٹیکشن ویمن سینٹر (8-H) کی 20 رہائشی خواتین میں رضائیاں اور کمبل تقسیم کیے گئے۔
ریلیف پیکج میں گرم شالیں، رضائیاں، کمبل، جرابیں، دستانے، ٹوپیاں اور بڑوں و بچوں کے لیے گرم ہوڈیز شامل تھیں۔
اس موقع پر "سوشل کوآپریشن انیشیٹو" کی قیادت نے "زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ" کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: کہ"سردیوں کا موسم پسماندہ خاندانوں اور نادار افراد کے لیے انتہائی مشکل وقت ہوتا ہے۔ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی مستحق فرد امداد سے محروم نہ رہے۔ یہ مہم صرف سامان کی تقسیم نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت اور سماجی شمولیت کا ایک عہد ہے۔
0 تبصرے