کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر نوین الحق انجری کے باعث آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق افغان فاسٹ بولر نوین الحق آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ نوین الحق رواں ماہ کے آخر میں سرجری کروائیں گے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال نوین الحق کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں اسپنر اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور فاسٹ بولر ضیاء الرحمان شریفی شامل ہیں۔
کرک انفو کے مطابق نوین الحق کی انجری کی نوعیت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہوگا، جبکہ افغانستان ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ ڈی میں شامل ہے۔
0 تبصرے