نئی دہلی/تہران/واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے دوبارہ پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت عملی طور پر ایران کی چابہار بندرگاہ سے علیحدہ ہو رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے پابندیاں نافذ ہونے سے قبل ایران کو طے شدہ 120 ملین ڈالر کی رقم ادا کر دی تھی، جس کے بعد اب ایران یہ رقم بھارت کی شمولیت کے بغیر بندرگاہ پر سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، چابہار بندرگاہ کی ترقی اور آپریشن کی ذمہ دار پبلک سیکٹر کمپنی انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ (آئی پی جی ایل) کے بورڈ سے حکومتی نمائندوں نے اجتماعی استعفے دے دیے ہیں، جبکہ آئی پی جی ایل کی سرکاری ویب سائٹ کو بھی غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
0 تبصرے