امریکا کی ایران پر حملے کی دھمکی پر چین کا اہم بیان سامنے آ گیا

امریکا کی ایران پر حملے کی دھمکی پر چین کا اہم بیان سامنے آ گیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) ایران میں امریکی فوجی کارروائی کی دھمکی پر چین کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں اور تمام ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی استحکام کے احترام کو ناگزیر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام اس مشکل وقت سے نکل آئیں گے اور ملک میں استحکام اور نظم و ضبط برقرار رہے گا۔ چینی ترجمان نے زور دیا کہ کسی بھی تنازع کا حل فوجی طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ دو طرفہ مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔