لندن (ویب ڈیسک) بھارت سے متعلق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2025 بھارت کے لیے بحرانوں کا سال ثابت ہوا۔ پاک–بھارت فوجی کشیدگی، کرنسی کی کمزوری اور معاشی بے چینی کے باعث بھارت کو متعدد مسائل کا سامنا رہا۔
برطانوی اخبار کے مطابق 2025 کے دوران پاک–بھارت فوجی کشیدگی، امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعات، طیارہ حادثہ، کرنسی کی کمزوری اور معاشی بے چینی کے باعث بھارت مختلف بحرانوں میں گھرا رہا۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ کئی مرتبہ معطل ہوا، امریکی ٹیرف کے باعث بھارت پر اضافی معاشی بوجھ پڑا، جی ایس ٹی اصلاحات محدود شعبوں تک رہنے سے معاشی ترقی متاثر رہی، جبکہ 2025 میں بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک–بھارت کشیدگی کے نتیجے میں واشنگٹن کی پالیسی میں واضح تبدیلی بھی دیکھنے میں آئی۔
0 تبصرے