سپریم کورٹ کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی

سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

سپریم کورٹ کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا، جس سے کینٹین کا فرنیچر بھی متاثر ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلاء کمروں سے باہر نکل آئے جبکہ سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔