بی اے فائنل ایئر کی طالبہ کرشنا راجپوت دلہن کے لباس میں سوشیالوجی کا پیپر دینے آئی
بھارت میں دلہن کیلئے شادی سے زیادہ امتحانات اہم ہوگئے، دلہن شادی والے دن عروسی لباس میں ہی پرچہ دینے پہنچ گئی۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں کلاس روم میں بیٹھی طالبات اس وقت حیران ہوگئیں جب ایک طالبہ دلہن بنی پرچہ دینے پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بی اے فائنل ایئر کی طالبہ کرشنا راجپوت دلہن کے لباس میں سوشیالوجی کا پیپر دینے آئی، یہ پرچہ 4 مئی کو ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ ملتوی ہوا اور پیپر کی نئی تاریخ 16 مئی آئی جس دن اس کی شادی تھی۔
0 تبصرے