سیبا ٹیسٹنگ سروس نے سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے، امیدوار یکم نومبر تک اعتراضات درج کرا سکتے ہیں۔
کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیبا ٹیسٹنگ سروس (STS) کے تحت منعقدہ ایم ڈی کیٹ کے چار مختلف پرچے تھے، جن کے جوابات ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے گئے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جوابات کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں، تاہم جانچ کے بعد ایس ٹی ایس کے جاری کردہ جوابات میں کوئی غلطی ثابت نہیں ہوئی۔
سیبا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امیدوار یکم نومبر شام 5 بجے تک ای میل کے ذریعے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں، اس کے بعد کوئی شکایت قبول نہیں کی جائے گی۔ سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحانات 9 شہروں کے 10 امتحانی مراکز میں منعقد کیے گئے تھے۔
0 تبصرے