پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2746 پوائنٹس بڑھ کر نئی بلند سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس میں 2746 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2746 پوائنٹس بڑھ کر نئی بلند سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی دیکھی گئی، سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2746 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 479 پوائنٹس کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ کے دوران 100 انڈیکس ایک موقع پر ایک لاکھ 58 ہزار 195 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی آیا، تاہم خریداروں کی دلچسپی بڑھنے سے انڈیکس میں دوبارہ بہتری آئی۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق حکومتی معاشی اقدامات اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد نے مارکیٹ کے رجحان کو مثبت سمت دی ہے۔