بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ لڑ رہا ہے،خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت طالبان کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ میں ملوث ہے۔

بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ لڑ رہا ہے،خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں، اور اسلام آباد کے پاس نئی دہلی اور افغان طالبان کے باہمی تعلقات کے واضح شواہد موجود ہیں۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ ایک موقع پر جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں موجود تھے، اسی دوران پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر جھڑپیں ہوئیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، تاہم ان جھڑپوں میں ہمارے کئی بہادر جوان شہید ہوئے۔