لاہور میں ظلم کی انتہا — ورکشاپ مالک نے 12 سالہ ملازم کو آگ لگادی

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سالہ ملازم کو آگ لگادی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

لاہور میں ظلم کی انتہا — ورکشاپ مالک نے 12 سالہ ملازم کو آگ لگادی

پولیس کے مطابق گلبرگ کی ایک ورکشاپ میں کام کے دوران بچے پر پیٹرول گر گیا تھا، جب بچے نے یہ بات مالک کو بتائی تو اس نے ماچس کی جلتی تیلی اس پر پھینک دی۔ آگ لگنے سے بچے کا جسم جھلس گیا اور اسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ورکشاپ مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔