عدالت نے علیمہ خان کے چھٹی مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

علیمہ خان اور ان کے وکلاء ایک بار پھر انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے علیمہ خان کے چھٹی مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف چھٹی مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ مقدمے میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ سماعت کے دوران دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم علیمہ خان غیرحاضر رہیں۔ نادرا نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری لینے والے ملزم عارف خان مچلکے جمع کرانے میں ناکام رہا، جس پر عدالت نے اسے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔