ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر Ras Tanura میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق PNSC کے چارٹر جہاز پر تیل لوڈنگ کے دوران راس تنورا پورٹ پر ڈرون حملہ ہوا، جس پر پورٹ میں موجود PNSC چارٹر جہاز پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے کے وقت چارٹر جہاز پر پاکستان کے لیے تیل لوڈ کیا جا رہا تھا، اور ڈرون حملے کے بعد جہاز پر تیل کی لوڈنگ معطل کر دی گئی۔
سعودی عرب کے وزیرِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ آرامکو کے راس تنورا اثاثوں کے قریب دو ڈرون اڑائے گئے، حملے کے نتیجے میں راس تنورا میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا، اور حملے کے بعد ریفائنری میں محدود نوعیت کی آگ بھڑکی۔
0 تبصرے