حریم شاہ نے حنا پرویز بٹ کی نازیبا ویڈیو جاری کردی؟

وہ چیلنج کرتی ہیں کہ حنا اپنی ڈرگ ٹیسٹنگ رپورٹ عوام کو دکھائے اگر یہ جھوٹ ہے۔

حریم شاہ نے حنا پرویز بٹ کی نازیبا ویڈیو جاری کردی؟

سوشل میڈیا پر اکثر پاکستانی نامور شخصیات کی خفیہ تصاویر اور ویڈیوز لیک کرنے والی حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کی نازیبا ویڈیو لیک کرد ی۔ حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوئمنگ پول میں کھڑی ہیں اور اپنے ایک ہاتھ میں پکڑے گلاس سے مشروف پیتی دکھائی دے رہی ہیں۔ حریم شاہ نے اس ٹوئٹ کے ساتھ لکھا ’لاہور کی ایلیٹ پارٹیوں میں ڈانس کرنے اور شراب پینے والی حنا پرویز بٹ کس منہ سے خان صاحب کے خلاف بکواس کرتی ہے۔‘ حریم شاہ نے حنا کو للکارتے ہوئے لکھا کہ وہ چیلنج کرتی ہیں کہ حنا اپنی ڈرگ ٹیسٹنگ رپورٹ عوام کو دکھائے اگر یہ جھوٹ ہے۔ حریم شاہ کی شئیر کی گئی اس ویڈیو پر ٹوئٹر صارفین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ حریم شاہ اس سے قبل بھی مفتی قوی، شیخ رشید و دیگر بیشتر پاکستانی نامور شخصیات کی ویڈیوز بھی لیک کر چکی ہیں۔