چیئرمین تحریک انصاف نے 14 لاکھ 40 ہزار روپے آج بینک میں جمع کرادیے
لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ پرعائد لگژری ہاؤس ٹیکس ادا کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے گھر پر عائد لگژری ہاؤس ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ 40 ہزار روپے آج بینک میں جمع کرادیے۔
واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے انہیں لگژری ہاؤس ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس بھیج رکھا تھا جس کی آج آخری تاریخ تھی۔
0 تبصرے