پریالو کے قریب الرہ–جتوئی پرانا خونریز تنازع دوبارہ بھڑک اٹھا، فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

فریقین کے درمیان شدت پکڑتے جھگڑے نے چار قیمتی جانیں لے لیں۔

پریالو کے قریب الرہ–جتوئی پرانا خونریز تنازع دوبارہ بھڑک اٹھا، فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

پریالو کے قریب الرہ–جتوئی گروہوں کے درمیان برسوں پرانا خونریز تنازع ایک بار پھر سنگین صورت اختیار کر گیا۔ دونوں جانب سے ہونے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ماجد الرہ، دھنی بخش الرہ، گلن الرہ اور اعظم جتوئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔