برطانیہ میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے والے چور ایک سال میں اوسطاً 320 گاڑیاں روزانہ چرا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بڑا چیلنج بن گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ سال 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد گاڑیاں چوری ہوئیں، جو ملک میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی سنگین صورتحال کو نمایاں کرتی ہیں۔ یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 320 گاڑیاں بنتی ہے، جو حکام کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیاں چوری ہونے کی بڑی وجہ کی لیس انٹری اور جدید آٹو ٹیکنالوجی ہے۔ چور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے گاڑی کی چابی کا سگنل کیپچر کرکے چند منٹوں میں جدید ترین کار بھی چرا لیتے ہیں۔
جرائم میں اضافے کے بعد حکومت نے اقدامات سخت کرتے ہوئے ایسے الیکٹرانک آلات رکھنے یا دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کو قانونی جرم قرار دے دیا ہے۔ اس خلاف ورزی پر 5 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
0 تبصرے