کراچی (پ ر) ایم پی اے سید شارق جمال نے کے سی اے اے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک پروقار ظہرانے میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام جنرل سیکریٹری منصور علی اور نائب صدر اصلاح علی انصاری نے کیا تھا۔ ظہرانہ معروف سماجی رہنما اور چیئرمین اے ایف یو کمیٹی جاوید اختر ہاشمی اور وائس چیئرمین اے ایف یو کمیٹی سید عاصم حفیظ کے اعزاز میں دیا گیا۔
اس موقع پر معزز مہمانوں کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ ایم پی اے سید شارق جمال کو پھولوں کے ہار اور خوبصورت گلدستے پیش کیے گئے۔ تقریب میں شہر کی کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور شرکاء نے آپس میں باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔
0 تبصرے