حریم شاہ نے عمران اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو جعلی کہنے پر مفتی قوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح کو جعلی کہنے پر مفتی قوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ماضی میں مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو ایک بار پھر شیئر کردی ، اور لکھا کہ’جعلی مفتی' عبدالقوی نے اپنے حالیہ انٹرویوز میں بکواس کی کہ خان صاحب کا نکاح غیرشرعی تھا یہ رہا میرا اس غیرشرعی آدمی کو جواب‘
واضح رہے کہ مفتی قوی نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے معاملے پر بات کی تھی۔
0 تبصرے