گنڈاپور کی استعفیٰ: مخالف جماعتیں اپنا امیدوار لانے کے لیے سرگرم

گنڈاپور کی استعفیٰ: مخالف جماعتیں اپنا امیدوار لانے کے لیے سرگرم

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن جماعتیں اپنا امیدوار لانے کے لیے سرگرم ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور اپنے اسمبلی ممبران کو پشاور میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اجلاس کے بعد اسمبلی ممبران کو اعتماد میں لیں گے، اور نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپوزیشن کی جانب سے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی پشاور میں موجود ہیں۔ دوسری جانب، وزیرِ اعظم کے معاونِ اطلاعات اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال پر اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے اور وزارتِ اعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار سامنے لایا جائے گا۔ ادھر پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز کے جنرل سیکریٹری ملک حبیب نور اورکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لانے پر ہماری جماعت بھی مشاورت کر رہی ہے، اور اگر اسمبلی میں اکثریت حاصل ہوئی تو جمعیت علماء اسلام (ف) کا امیدوار لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزاد امیدواروں سے بھی رابطے میں ہیں۔