ایشل فیاض کے اکاؤنٹ پر ابتدائی طور پر نیٹ فلکس کی سیریز اور فلموں کی کلپس پوسٹ کی گئیں
پاکستانی اداکارہ ایشل فیاض کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس کے بعد ہیکرز کی جانب سے اس پر نامناسب ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایشل نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اس حوالے سے مطلع کیا جو اب وائرل ہے، اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ ان کے پیج کو رپورٹ کیا جائے تاکہ جلد از جلد یہ پیج بلاک ہوجائے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس پیج پر ان کا کوئی اختیار نہیں ہے اور متعدد کوششوں کے باوجود وہ پیج دوبارہ حاصل نہیں کر پارہیں۔
اداکارہ ایشل فیاض کے اکاؤنٹ پر ابتدائی طور پر نیٹ فلکس کی سیریز اور فلموں کی کلپس پوسٹ کی گئیں، ان میں رومانوی کلپس بھی شامل تھے۔
ایشل کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے انہیں فیس بک پیج کا اختیار واپس لانے کے کئی مشورے دے ڈالے۔
0 تبصرے