چارلی کرک کی اہلیہ شوہر کے تعزیتی جلسے میں روپڑیں، قاتل کو معاف کرنے کااعلان

امریکی صدر کے ساتھی چارلی کرک کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کردیا

چارلی کرک کی اہلیہ شوہر کے تعزیتی جلسے میں روپڑیں، قاتل کو معاف کرنے کااعلان

چارلی کرک کی اہلیہ شوہر کے تعزیتی جلسے میں روپڑیں، قاتل کو معاف کرنے کااعلان امریکی صدر کے ساتھی چارلی کرک کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کردیا۔ امریکی ریاست ایریزونا میں چارلی کرک کی یاد میں تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ٹرمپ نے بھی شرکت کی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کرک کی بیوہ ایریکا کو حوصلہ دیا اور چارلی کرک کو ’امریکی آزادی کا شہید‘ قرار دیتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھانےکے عزم کا اظہار کیا۔ْ اس موقع پر اریکا کرک اپنے شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں اور خطاب میں قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ ایریکا کرک نے کہا کہ نفرت کا جواب نفرت نہیں بلکہ معافی ہے۔ چارلی کرک کا قتل صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اسرائیل نواز چارلی کرک کو 11 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں تقریرکے دوران گولی ماری گئی تھی۔