پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق ایمان، عقیدے اور بھائی چارے پر قائم ہے، حسیب خان

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض دو ریاستوں کے درمیان تعلقات نہیں بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کے اتحاد اور ایک عظیم مقصد کی نمائندگی کرتے ہیں، محمد معیز خان

پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق ایمان، عقیدے اور بھائی چارے پر قائم ہے، حسیب خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ کے زیراہتمام پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹیجک شراکت داری کے عنوان سے ایک شاندار اور پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد، سماجی نمائندے، طلبہ اور شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کا آغاز بھٹائی کالونی امام بارگاہ موسیٰ کاظم سے ہوا اور یہ مقررہ راستے سے گزرتی ہوئی بروکس، قیوم آباد، کے ای ایچ سی ایس، شاہراہ فیصل، بیزرتا لائنز، لکی اسٹار، ایٹریئم مال سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے دوران شرکاء نے پاکستان سعودی تعلقات کے حق میں زبردست نعرے لگائے اور اتحادِ امت، ترقی اور امن کا پیغام عام کیا ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ کے صدر حسیب خان نے کہا کہ یہ ریلی اس بات کا اظہار تھی کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق ایمان، عقیدے اور بھائی چارے پر قائم ہے۔ عوام کی پرجوش شرکت نے یہ ثابت کیا کہ یہ تعلقات عوامی سطح پر بھی اتنے ہی مضبوط ہیں جتنے حکومتی سطح پر۔ ہم نے پاکستان آرمی کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور خطے کے امن میں اہم کردار ادا کیا جنرل سیکریٹری محمد معیز خان نے ریلی کے حوالے سے کہا کہ“پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض دو ریاستوں کے درمیان تعلقات نہیں بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کے اتحاد اور ایک عظیم مقصد کی نمائندگی کرتے ہیں اس ریلی میں عوام کی شرکت غیر معمولی رہی۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ مختلف علاقوں سے قافلوں کی صورت میں شریک ہوئے اور پورا راستہ نعروں اور اتحاد کے جذبات سے گونج اٹھااس بے پناہ عوامی ہجوم نے یہ پیغام دیا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلق کو محض سفارتی یا تجارتی بنیاد پر نہیں دیکھتے بلکہ اسے ایمان، عقیدے اور مستقبل کی ترقی کے لیے ایک لازمی رشتہ سمجھتے ہیں طلبہ، بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ یہ تعلق عوامی دلوں میں گھر کر چکا ہے۔ خاص طور پر نوجوانوں کا جوش و جذبہ قابلِ دید تھا جنہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اتحادِ امت، پاکستان سعودی دوستی اور مسلم دنیا کے روشن مستقبل کے نعرے درج تھے یہ ریلی اس بات کی عملی تصویر تھی کہ پاکستان اور سعودی عرب کا اتحاد صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی گہری جڑوں کے ساتھ قائم ہے بے مثال عوامی شرکت نے اس ریلی کو ایک تاریخی دن میں بدل دیا، جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال ہے فنانس سیکریٹری عفان عبدالجبار نے کہا کہ “سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کیا عوامی شرکت نے یہ پیغام دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستقبل میں خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے ضامن رہیں گے انفارمیشن سیکریٹری سفیان سہیل نے کہا کہ“ہم میڈیا اور عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس ریلی کو بھرپور کوریج اور تعاون فراہم کیایہ ریلی اس بات کا عملی اظہار تھی کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق امت مسلمہ کے اتحاد اور دنیا میں امن کے فروغ کی ضمانت ہے ریلی مکمل طور پر پرامن اور منظم رہی، سیکورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات کی بدولت شرکائ کو سہولت میسر رہی۔ عوامی جوش و خروش اور بے پناہ ہجوم نے ریلی کو ایک تاریخی کامیابی بنا دیا۔