ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، کئی شہروں میں دھماکوں کی گونج، درجنوں زخمی

ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، کئی شہروں میں دھماکوں کی گونج، درجنوں زخمی

تہران اور تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح ایران کی جانب سے اسرائیل پر کئی بیلسٹک میزائل داغے گئے جن کے نتیجے میں کم از کم 65 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ تل ابیب کے گشدان ریجن، صحرائے نقب اور دیگر کم از کم چار مقامات پر چھ میزائل گرے جن سے شدید تباہی ہوئی ہے۔ نقب میں ایک عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی جبکہ یَر السبع شہر میں قائم ساروکا اسپتال بھی میزائل کی زد میں آیا جس کے باعث اسپتال کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملہ گزشتہ تمام حملوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ شدید اور نقصان دہ تھا اور تل ابیب، حولون سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھاری نقصان ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایران نے خاص طور پر جنوبی اسرائیل میں ساروکا اسپتال کو نشانہ بنایا، تاہم ایرانی میڈیا نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ اسپتال براہِ راست نشانے پر نہیں تھا بلکہ وہ اسرائیلی فوجی تنصيبات کے قریب ہونے کے باعث متاثر ہوا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان حملن جو مقصد اسرائیلی فوجی قیادت، انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر اور خفیہ کیمپس کو نشانہ بنانا هو، نا کہ شہری اہداف کو۔ خطے کی صورتحال مزید نازک ہوتی جا رہی ہے اور مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک بڑی جنگ کے آغاز کا اشارہ ہو سکتا ہے۔