تل ابیب (ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے اسرائیل پر جاری جوابی میزائل حملوں کے باعث اسرائیلی شہریوں میں خوف اور غیر یقینی کی کیفیت چھا گئی ہے، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ ملک چھوڑنے کے لیے سمندری راستہ اختیار کر رہے ہیں۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق، فضائی پروازوں کی معطلی کے بعد بڑی تعداد میں شہری ہرزلیہ مرینا پر جمع ہو رہے ہیں، جہاں سے وہ کشتیوں کے ذریعے قبرص جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بندرگاہ پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ ملک میں میزائل حملوں کے خدشے نے ان کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں، اور وہ ہر قیمت پر ایک محفوظ اور پرامن ماحول کی تلاش میں ہیں۔
اسرائیلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک چھوڑنے والے افراد اسرائیلی شہری نہیں بلکہ ملک میں مقیم غیر ملکی ہیں، جو اب اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔
تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی یہ وضاحت حقائق سے بعید ہے، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں جاری جنگی صورتحال نے عوام کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
0 تبصرے