فضیلا قاضی کی شادی شدہ جوڑوں کو اہم نصیحتیں

فضیلا قاضی کی شادی شدہ جوڑوں کو اہم نصیحتیں

کراچی: سینئر اداکارہ فضیلا قاضی نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو شادی کامیاب بنانے کے لیے اہم مشورے دیتے ہوئے کہا ہے کہ شادی ایک حساس رشتہ ہے، جس میں دونوں فریقین کے درمیان لچک ہونا ضروری ہے۔ ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران فضیلا قاضی نے کہا کہ "شادی میں دو لوگ مختلف پس منظر سے آتے ہیں، اس لیے میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے ’اسپیس‘ دینی چاہیے۔" ان کا کہنا تھا کہ ضد کرنے کے بجائے اگر لچک دکھائی جائے تو رشتہ مضبوط ہوتا ہے اور زندگی سکون سے گزرتی ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ جوڑوں کی جانب سے جھوٹ اور ضد پر قائم رہنے کا رویہ رشتوں میں دراڑ ڈال سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کی بات کو سمجھنے کی کوشش کی جائے۔ اس موقع پر فضیلا قاضی کے شوہر اور اداکار قیصر خان نظامانی نے بھی اپنی اہلیہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ "گھر بھی ایک ملک کی طرح معاشی بنیادوں پر چلتا ہے، اس لیے مرد کو چاہیے کہ وہ مالی طور پر مضبوط ہو تاکہ گھر بہتر طریقے سے چل سکے۔"