ہم انتخابات میں مداخلت اور دھاندلی سے عوام کےحقِ حاکمیت پر ڈاکےکے مخالف رہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے پر پاکستان تحریک انصاف نے بیان جاری کردیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ آئی ایس پی آر کا اعلامیہ زمینی صورتحال کے ادراک پرمبنی نہیں، ہم انتخابات میں مداخلت اور دھاندلی سے عوام کےحقِ حاکمیت پر ڈاکےکے مخالف رہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیاسی نظریے اور فلسفےکو عوام میں غیر معمولی تائید ملی، پی ٹی آئی اپنی ساخت، نظریے اور منشورکے اعتبار سے ایک جمہوری جماعت ہے جو پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پرکاربند رہ کر مقاصد کےحصول پریقین رکھتی ہے، پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی ہے۔
0 تبصرے