اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بار بار عدم پیشی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے خبردار کیا کہ اگر خیبر پختونخوا میں غنڈہ گردی ہوئی تو گورنر راج نافذ کیا جا سکتا ہے اور وزیراعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی افغان افراد کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی فیصلوں پر عملدرآمد ضروری ہے اور ملک بھر میں افغان مہاجرین کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے، چھ اہم شخصیات نئے گورنر کے لیے زیر غور ہیں، جن میں سیاسی رہنما اور سابق فوجی افسران شامل ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی، منشیات کے پیسہ کا استعمال اور سیاست کے گٹھ جوڑ کا الزام لگایا، پی ٹی آئی کے طرزِ عمل پر سخت تنقید کی۔