راولپنڈی (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری کارروائی ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
0 تبصرے