کراچی (ویب ڈیسک) – پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہو کر اب 3 لاکھ 10 ہزار 613 روپے میں دستیاب ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 414 ڈالر پر آ گیا ہے۔
0 تبصرے