عوام نے فاشزم، جھوٹ، الزام تراشی اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے: نثار کھوڑو

حافظ نعیم الرحمان صاحب تعصب پسند نہ بنیں اور مذھب، زبان کو تعصب میں نہ لائیں

عوام نے فاشزم، جھوٹ، الزام تراشی اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے: نثار کھوڑو

کراچی۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کهنا ہے که کراچی کی عوام نے فاشزم، جھوٹ، الزام تراشی اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے زیادہ اکثریتی نشستیں حاصل کرنے والی جماعت ہے۔ جماعت اسلامی کراچی میں پیپلز پارٹی کے اکثریتی عوامی مینڈیٹ کو سرخم تسلیم کرے۔ کراچی کی عوام شھر کو تھنڈر اسکواڈ کے حوالے نہیں ہونے دے گی۔ حافظ نعیم الرحمان صاحب تعصب پسند نہ بنیں اور مذھب، زبان کو تعصب میں نہ لائیں۔تعصب کی سیاست آپ کو ہی نقصان دے گی۔ پیپلز پارٹی کو جاگیرداروں کی جماعت کہنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کے کہنے کو ہمارے پاس بھی بہت کچھ ہے اس لئے نفرتوں کو پروان چڑھانا بند کیا جائے۔ آمر پرویز مشرف کا وہ زمانہ گذر گیا جب جماعت اسلامی سمیت ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کو 60 نشستیں ملی تھی۔ جنرل الیکشن میں ایک بھی نشست حاصل نہ کرنے والی جماعت اسلامی تعصب کی سیاست سے گریز کرے۔ جنرل الیکشن اور اس کے بعد ہر الیکشن ہارنے والی جماعت اسلامی عوام کے ووٹوں پر اعتماد کرکے پیپلز پارٹی کے اکثریتی مینڈیٹ کو تسلیم کرے پیپلز پارٹی رنگ،نسل، مذھب اور زبانوں سے بالاتر ہوکر بلاتفریق خدمت کر رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر قیادت ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو مبارکباد۔