بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ کی جانب مارچ، تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج

بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ کی جانب مارچ، تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) – مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش ہونے سے قبل ہی سرکاری ملازمین نے مہنگائی، تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے سیکرٹریٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب احتجاجی مارچ شروع کر دیا ہے۔ احتجاج کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ سیکرٹریٹ کے گیٹ پر بھی اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ تمام حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ ایس ایس پی سیکیورٹی 7 ایس پی سٹی کے ہمراہ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ احتجاج کرنے والے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور دیگر مالی حقوق کو بھی تسلیم کیا جائے۔