"پاکستانی فوج بہت مضبوط ہے": سابق بھارتی ایئر مارشل کا پاک فوج کی طاقت کا اعتراف

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر سفید جھنڈے لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی۔ پاکستان نے بھارت کے رات کی تاریکی میں کیے گئے حملے کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ طیارے اور دو کمبیٹ ڈرونز مار گرائے، اور بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی تباہ کر دیا۔ پاک فوج کی طاقت کا خوف بھارت میں بڑھتا جا رہا ہے، اور بھارتی ٹی وی چینلز پر بھی اس بات کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ بھارت کے سابق ایئر مارشل نے ایک ٹی وی شو میں پاک فوج کی طاقت کی تعریف کی، جہاں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی قوت بے مثال ہے۔