لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاری کشیدگی کے دوران پاک فوج کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں بھارتی فوج کی سرلیا ون چیک پوسٹ کو مارٹر فائر کے ذریعے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاک فوج بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب پوری طاقت اور حکمت عملی سے دے رہی ہے، جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی افواج نے گزشتہ شب آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں — جن میں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، اور پاکستان کے شہروں مریدکے اور احمد پور شرقیہ شامل ہیں — میں اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں دو مساجد تباہ ہوئیں، جب کہ ایک کمسن بچی سمیت 13 افراد شہید اور 36 زخمی ہو گئے۔
اس بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے تین رافیل جنگی طیارے، ایک سکوی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون مار گرایا۔ اس کے علاوہ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
جوابی کارروائی میں نمایاں کامیابی کے بعد اطلاعات ہیں کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کر لی، جو میدان جنگ میں شکست کا واضح اشارہ ہے۔
0 تبصرے