اسلام آباد؛ بیرک گولڈ کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) مارک برسٹو نے کہا ہے کہ پاکستان معدنی وسائل کے باعث منفردحیثیت رکھتا ہے۔ معدنیات کا حصول صنعت کے لیے بہت ضروری ہے۔ معدنی ذخائر کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ریکوڈک پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرےگا۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں معدنی وسائل ہی ترقی کاذریعہ ہیں۔ ریکوڈک بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا۔ مقامی آبادی کے لیے بھی اہم منصوبوں کا آغاز کریں گے، اسپتال، اسکول اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ علاقے میں چھوٹے کاروبارکے فروغ میں بھی بھرپور مدد کریں گے۔وزیراعظم محمدشہبازشریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ سمیت مختلف ممالک سے متعلقہ شعبے کے ماہرین اور وفود بھی شریک ہیں۔ آج افتتاحی روز 3 اہم سیشنز پر مشتمل ہے جبکہ 9 اپریل کو ریکو ڈِک پر تفصیلی سیشن اور پینل ڈسکشنز ہوں گی۔
0 تبصرے