کتاب سے دوری، ترقی سے دوری!

کتاب سے دوری، ترقی سے دوری!

گیلپ پاکستان کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 75 فیصد پاکستانی کتاب نہیں پڑھتے! صرف 9 فیصد لوگ باقاعدگی سے کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں، جبکہ 16 فیصد کبھی کبھار کتاب اٹھا لیتے ہیں۔ یہی وہ تشویشناک حقیقت ہے جو ہمیں کم علمی، جہالت اور سازشی نظریات کے اندھے سمندر میں دھکیل رہی ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز، ٹک ٹاک کلپس اور وائرل پوسٹس صرف جذباتی تاثرات دیتے ہیں، یہ علم کا متبادل نہیں ہو سکتے! اگر ہم واقعی ترقی چاہتے ہیں، باشعور معاشرہ بنانا چاہتے ہیں، اور سچ و جھوٹ میں فرق کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں دوبارہ کتاب اور تحقیق کی طرف لوٹنا ہوگا۔ علم ہی وہ طاقت ہے جو ہمیں گمراہی سے نکال کر روشنی کی طرف لے جا سکتی ہے۔