پاکستان کے پہلے ’چاند روور مشن‘ کا نام تجویز کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

پاکستان کے پہلے ’چاند روور مشن‘ کا نام تجویز کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن ( سپارکو) نے ملک کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان خلائی تحقیق میں اہم سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے، ملک کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور مشن کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کر دیا، عوام کو ملک کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے فاتح کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔