ابوذر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ثاقب نثار کی سفارش پر ملا، امیدوار کے والد کی تصدیق

ابوذر مقصود چدھڑ کی آڈیو سامنے آنے کے بعد چھان بین شروع کردی

ابوذر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ثاقب نثار کی سفارش پر ملا، امیدوار کے والد کی تصدیق

پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 137 سے امیدوار ابوذر مقصود چدھڑ کی آڈیو سامنے آنے کے بعد چھان بین شروع کردی. ذرائع کے مطابق ٹکٹ ہولڈر ابوذر پر2021 میں مقدمہ بھی درج ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے ابوذر اور ان کے دوست پر ہونے والے مقدمےکو خارج کردیا تھا. پی ٹی آئی امیدوار کے والد مقصود چدھڑ کا کہنا ہے کہ پولیس نے غلط پرچہ کرنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا تھا، عدالت نے مقدمہ جھوٹا قراردے کرخارج کردیا تھا. انہوں نے تصدیق کی کہ بیٹے کو ٹکٹ ملنے پر کسی کو کوئی رقم نہیں دی، نجم ثاقب میرے بیٹے کا کلاس فیلو ہے، ٹکٹ کیلئے ثاقب نثار نے سفارش کی تھی.