بھارت سے پاکستان کا میچ تھا تو خان صاحب نے پہلے بیٹنگ کا کها تها میرے خیال سے ان کی بات نہیں مانی گئی
قومی کرکٹر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے میڈیا کے ذریعے سنا تھا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ہاتھ ہے، حال ہی میں رومان رئیس نے یوٹیوبر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ 'سیفی بھائی کی جو کپتانی گئی اس میں کیا خان صاحب ملوث تھے؟'، جواب میں قومی کرکٹر نے کہا 'یہ بات میڈیا کے ذریعے سننے میں تو آئی تھی کہ جب بھارت سے پاکستان کا میچ تھا تو شاید خان صاحب نے ان کو کہا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرلینا، یا بولنگ کرنا، میرے خیال سے ان کی بات نہیں مانی گئی، تو شاید اس کی وجہ سے کچھ ہوا ہو کہ بات نہ ماننے پر قیادت سے فارغ کردیا ہو'، رومان رئیس کا کہنا تھا ' آپ ہمارے ملک میں اس قسم کی چیزوں کی توقع کرسکتے ہیں کہ جس بندے نے چیمپئنز ٹرافی جتوائی ہو، ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 7 سے نمبر تین پر لایا ہو، ون ڈے فارمیٹ میں نمبر 7 سے نمبر ون ٹو پر لایا جب کہ ٹی20 کی نمبر ایک ٹیم بنائی، اسی طرح بطور کپتان ریکارڈ 14 سیریز جتوائی ہوں لیکن ایک میچ ہارنے کے بعد کپتانی سے ہٹادیا جاتا ہے اور پھر ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا جاتا ہے، یہ زیادتی اور ناانصافی نہیں تو اور کیا ہے'.
0 تبصرے