پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر آر ٹی او 1 نے ڈی ایچ اے میں سپر اسٹور سیل کرلیا

پی او ایس انوائسنگ سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر کی گئی

پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر آر ٹی او 1 نے ڈی ایچ اے میں سپر اسٹور سیل کرلیا

کراچی: پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر آر ٹی او 1 نے ڈی ایچ اے میں سپر اسٹور سیل کرلیا۔ ریجنل ٹیکس آفس 1 کراچی نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے اپنی انتظامی حدود زون 2 ڈی ایچ اے میں ایک سپر اسٹور سیل کرلیا ہے۔ یہ کاروائی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے رول(24) 33 کی تحت پی او ایس انوائسنگ سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر کی گئی ہے۔ ۔ مذکورہ اسٹور سے جاری کردہ رسیدوں پر ایف بی آر کا بار کوڈ اور لوگو نہیں ہے اور نہ ہی یہ رسیدیں ایف بی آر سسٹم میں قابل تصدیق ہیں۔ اس موقع پر چیف کمشنر آر ٹی او 1 ڈاکٹر فہیم محمد نے کہا ہے کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے۔ تاجر برادری پی او ایس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔