عید الفطر کے پرمسرت موقع پر آرٹس کونسل کراچی میں اسٹیج ڈرامہ،مہنگی عید ستے لوگ نے میلہ لوٹ لیا

مہنگی عید ستے لوگ، نے عید فیسٹول کا میلہ لوٹ لیا سلطان آرٹ پروموٹر کے اسٹیج ڈرامے کی دھوم مچ گئی

عید الفطر کے پرمسرت موقع پر آرٹس کونسل کراچی میں اسٹیج ڈرامہ،مہنگی عید ستے لوگ نے میلہ لوٹ لیا

کراچی(وسیم قریشی) عید الفطر کے پرمسرت موقع پر آرٹس کونسل کراچی میں جاری اسٹیج ڈرامہ،مہنگی عید ستے لوگ، نے عید فیسٹول کا میلہ لوٹ لیا سلطان آرٹ پروموٹر کے اسٹیج ڈرامے کی دھوم مچ گئی ایڈوانس بکنگ پر فیملیز کا بھرپور رش سلیم آفریدی، پرویز صدیقی، سلیم شیخ، اور ذاکر مستانہ، کے چاہنے والوں کی قطاریں لگ گئی سلیم آفریدی، ذاکر مستانہ، پرویز صدیقی، سلیم شیخ، شبیر بھٹی، سمت تمام فنکاروں نے عید کا میلہ لوٹ لیا پروڈیوسر ایم سلطان جو کہ فنکار نواز شخصیات کے مالک ہیں انہوں نے اس ڈرامے پر پھربور محنت کی معروف فنکاروں کے ساتھ ساتھ جونیئر فنکاروں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں جہاں ایک طرف سلیم آفریدی، پرویز صدیقی ،ذاکر مستانہ، سلیم شیخ، شبیر بھٹی، ریاض شیروانی،ضیا ظریف، گلزار چانڈیو، یوسف پٹھان، طارق گڈو، امین خان کی موجودگی اہمیت کی حامل ہے دوسری جانب صبا شیخ، سپنا غزل، سعدیہ خان، فائزہ ملک، سحرغزل کی پرفارمنس قابل دید ہے ایم سلطان کا پروڈیوس کردہ اسٹیج ڈرامہ ، مہنگی عید ستے لوگ، کو شائقین اسٹیج کی جانب سے پھرپور پزیرائی مل رہی ہے اس ڈرامے کی مقبولیت کے پیش نظر اس کے شوز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا واضع رہے کہ فیملز کے لئے پروڈیوسر ایم سلطان کی جانب سے خصوصی ڈسکاؤنٹ ٹکٹ پر دیا جارہا ہے جس کی باعث فیملز اس ڈراموں کو کثیر تعداد میں دیکھنے کیلئے آرٹس کونسل کراچی کا رخ کر رہے ہیں ڈرامے کی ہدایات شاہدہ مرتضیٰ نے دی ہیں پورے ڈرامے پر ان کی گرفت مضبوط ہے تمام فنکاروں سے شاہدہ مرتضیٰ نے بھرپور کام لیا ہے ہر فنکار نے اپنے کردار سے بھر پور انصاف کیا ہے کہانی کے اعتبار سے ہر فنکار اپنے کردار کے حساب سے فٹ نظر آتا ہے جمیل راہی نگراں ہدایت کاری اور محمد علی نقوی معاونت کے فرایض خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں